تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا وائرس سے متاثرہ جوڑے پر مقدمہ درج

سنگاپور : سنگاپورین حکام نے کورونا وائرس سے متاثرہ چینی میاں بیوی پر مقدمہ درج کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے نے ہلاکت خیز وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود محکمہ صحت کو آگاہ نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیا میں واقع چھوٹے سے ملک سنگاپور کے حکام دنیا بھر میں ہلاکت خیز وائرس کی تباہ کاریاں پھیلنے کے باعث کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی محتاط ہیں اور شہریوں کو ہر لمحے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے تاکید کررہے ہیں۔

سنگاپورین حکام نے حال ہی میں ایک چینی جوڑے پر مقدمہ درج کیا ہے جن پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود محکمہ صحت سے جھوٹ بولنے کا الزام ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ جوڑے کا تعلق کورونا وائرس کی آماجگا ووہان سٹی سے ہے اور انہوں نے 22 جنوری کو سنگاپور میں قدم رکھا تھا۔

38 سالہ ہوجون نامی شخص کو علاج کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ کو قرانطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دونوں نے اپنی سفری تفصیلات اور رہائش سے متعلق حکام کو غلط معلومات فراہم کی تھیں۔

سنگاپور کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مذکورہ جوڑے پر دیگر شہریوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اگر ان پر جرم ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ قید اور 7 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

حکام نے مذکورہ جوڑے سے قبل ایک شہری کی مستقل شہریت منسوخ کی تھی جس نے کورونا کی تصدیق ہونے کے باوجود قرانطینہ میں رہنے سے انکار کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں اب تک 1 ہزار کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

سنگاپورین حکام نے چین اور جنوبی کوریا کے سفر پر پابندی عائد کررکھی ہیں جبکہ ایسے افراد کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہے جنہوں نے دو ہفتوں کے دوران ان دونوں ممالک کا سفر کیا ہو۔

دنیا بھرمیں وائرس سے اموات کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 36 ہزارسے زائدمریض صحتیاب ہوکر گھروں کوجاچکے ہیں

Comments

- Advertisement -