اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کورونا وائرس ایک ہی رات میں چھپر پھاڑ دولت کی وجہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وائرس نامی اس عالمی وبا نے کسی کو تو اتنا قلاش کردیا کہ اسے کھانے کے لالے پر گئے تو دوسری طرف کسی کو چھپر پھاڑ کر دولت مل گئی۔

ایک ایسی ہی مثال آن لائن کمپنی ایمزون کے مالک جیف بیزوز کی ہے جن کے اثاثے ایک دن میں13بلین ڈالر بڑھ گئے، بیس جولائی کو جیف بیزوز کے اثاثے ریکارڈ تیرہ بلین ڈالر بڑھے، یہ 2012میں بلوم برگ بلینئرز انڈیکس تشکیل پانے کے بعد کسی شخص کے لئے سب سے بڑی جمپ ہے۔

یاد رہے کہ اس سال ایمیزون ڈاٹ کام انکارپوریشن کے سی ای او جیف بیزوز کے اثاثے 74 بلین ڈالر سے 189.3بلین ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بیزوس کی سابقہ بیوی مکینزی بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھو رہی ہیں، انہیں اپنے سابق شوہر کی کمپنی کے شئیر سے 4.6 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی اور وہ اس وقت دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر آگئیں۔

دوسری جانب فیس بک انکارپوریٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکر برگ نے رواں سال اب تک اپنی آمدنی میں تقریبا15 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے، یہاں تک کہ یہ کمپنی سوشل نیٹ ورک پر برانڈز کے مختلف اشتہارات کا بائیکاٹ بھی کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں