تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاک ڈاؤن، کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب

کراچی: لاک ڈاؤن کے دوران کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گڈاپ پولیس نے دیپارلپور جانے والی ایمبولینس کو روک کر کراچی سے باہر جانے کے لیے میت کا ڈرامہ بے نقاب کردیا، شہری کو میت کی صورت میں لٹایا گیا تھا۔

ایس ایس پی علی رضا کا کہنا ہے کہ ایمبولینس میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، ڈرائیور نے دیپالپور جانے کے لیے 52 ہزار روپے میں بکنگ کی تھی۔

ایس ایس پی علی رضا کے مطابق جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ برآمد کرکے ایمبولینس ضبط کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان سے ایمبولینس میں گٹکا کراچی منتقل کیے جانے کا انکشاف

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپئر پولیس نے بلوچستان سے مریض کی منتقلی کا جھانسہ دے کر کراچی میں گٹکا اسمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، پولیس نے یہ کارروائی کشتی چوک پر کی اور 3 ملزمان کو ایمبولینس سمیت پکڑا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کرونا بیماری کا جھانسہ دے کر گٹکا سپلائی کر رہے تھے، گٹکا چھپانے کے لیے ایک ملزم کو مریض بنا کر ایمبولینس میں لٹایا گیا تھا، پولیس سے بچنے کے لیے ملزمان نے ایمبولینس کے روٹر بھی آن رکھے ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -