تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس: چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3136 ہوگئی

بیجنگ : مہلک ترین وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3136 ہوگئی ، دوسری طرف چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف پھیلانے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دنیا بھر میں تعداد 80 ہزار 754 ہوگئی، چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، نئے کیسز میں بھی کمی آگئی ہے، گزشتہ ایک روز میں چین میں 17 مریضوں نے دم توڑا ہے۔

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے، مجموعی طور پر 59912 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ 4794 مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

چین میں 2 ماہ میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 136 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 80 ہزار 754 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

چینی حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے باہرمسلسل دوسرے روز کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ کرونا وائس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ووہان شہر میں قائم کیے گئے14 میں سے 11 عارضی اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے مزید 248 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز جنوبی کوریا میں 21 افراد نے زندگی کی بازی ہاری ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں ایک ہی روز میں ہلاکت خیز وائرس کے باعث 133 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اٹلی میں 366 ہوگئی جبکہ فرانس میں کرونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -