تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس سے سندھ میں 8 افراد جاں بحق

کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے آج مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی 56 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے سندھ میں مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں وائرس سے اموات کی تعداد 56 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 19 مارچ سے اب تک سب سے زیادہ اموات آج ہوئیں،24گھنٹے کے دوران کرونا کے 182 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آج 1520 ٹیسٹ کیے ہیں،عمان فلائٹ سے 176 لوگ واپس آئے،عمان سے آنے والوں کے ٹیسٹ کیے، 170 کے نتائج منفی آئے، باقی6 کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوگھروں میں آئسولیشن میں ہیں ان کی تعداد 1043 ہے، آئسولیشن سینٹرز میں 492 مریض زیر علاج ہیں،مختلف اسپتالوں میں 299 مریض زیر علاج ہیں، اس حساب سے کرونا کے 1834 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے 4346 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 4346 میں سے 494 تبلیغی جماعت کے افراد کے نتائج مثبت،3 منفی آئے،منفی آنے والے افراد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن میں رہنے والے مہربانی کر کے اپنا خیال رکھیں،جو گھروں میں آئسولیشن میں ہیں وہ اپنے فیملی ممبران سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے لیے مزیدآسانیاں کرتے جا رہے ہیں،ان آسانیوں میں آپ اپنی سماجی دوری کا ضرور خیال رکھیں،یہ ایک نئی زندگی ہے جس کا آغاز صحت کی بنیادوں پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہری ماسک پہن کر نکلیں،گھر واپس جائیں تو کپڑے تبدیل کرلیں،خود کو صاف رکھنا،چہرے کو بالکل نہ چھونا، ہاتھ دھونا یہ نئی زندگی کا اصول ہے۔

Comments

- Advertisement -