تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا وائرس، بہت سے ممالک نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات نظر انداز کردیں

جنیوا: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مہلک وبا کورونا وائرس کے حوالے سے بہت سےممالک عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کو نظر انداز کر رہےہیں۔

جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ورلڈہیلتھ اسمبلی سےعالمی رہنماؤں نے خطاب کیا، اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کورونا پر کنٹرول کے بعد اس کیخلاف عالمی ردعمل کی تحقیقات ہونی چاہیے، چین کی تیارکردہ ویکسین کو دنیاکےساتھ شیئر کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ مکمل تحقیق کے بعد چین میں تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین قابل استعمال ہونے کی صورت میں پوری دنیا میں بھیجی جائیں گی تاکہ عالمی دنیا میں مثبت پیغام جا سکے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے عالمی ادارہ صحت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانےکیلئے بین الاقوامی تعاون اہم ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وبا انسانیت کی سب سے بدترین اور بہترین کیفیت سامنےلائی، لاکھوں افراد ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زندگیاں ختم ہوگئیں، خوف اور بےیقینی بڑھ گئی ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ مہلک وبا کورونا وائرس کے حوالے سے بہت سےممالک عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کو نظر انداز کر رہےہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ زمین اس وقت بھاری قیمت ادا کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود بعض ممالک نے متضاد حکمت عملی کی پیروی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -