تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا وائرس: دنیا بھر میں‌ 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کراچی : دنیا بھر میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے باعث 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد لوگ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے امریکا اور یورپ سمیت ساری دنیا میں تباہی مچارکھی ہے جہاں قبرستانوں میں لاشوں کو دفنانے کی جگہ ختم ہوچکی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں اور طبی عملے کےلیے سامان کم پڑگیا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 58 ہوگئی لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 6 لاکھ 17 ہزار سے زائد کرونا صحتیاب ہوگئے۔

امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ چکی اور اب تک امریکا میں 40 ہزار 500 سے زائد لوگ دم توڑ چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 63 ہزار اب بھی مریض ہیں۔

اسپین میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 410 افراد کی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 453 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں جان لیوا وبا نے مزید 433 انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 660 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں وائرس نے 19 ہزار 718 کی جانیں لیں اور 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 596 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 60 تک پہنچ گئی ہے اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 5118 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 4632 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 4642، سوئٹزرلینڈ میں 1393 اور ترکی میں 2017 انسانی جانیں لیں جبکہ 86 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 2462، سوئیڈن میں 1540، پرتگال میں 714، کینیڈا میں 1587، انڈونیشیا میں 582، نیدرلینڈز میں 3684، بھارت میں 559 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ سعودی عرب میں وائرس 97 افراد کی موت کا باعث بنا اور 9 ہزار مریض ہیں۔

Comments

- Advertisement -