The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 448 ہوگئی

لاہور: محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 448 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا، گزشتہ 8 گھنٹوں میں مزید 29 مریض سامنے آگئے جس کے بعد کرونا کے مریضوں کی تعداد 448 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان میں 46 زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 105 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں اب تک 4 مریض کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ایک مریض راولپنڈی، 3 لاہور میں کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنرل اسٹورز، کریانہ کی دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے،کرونا کیس والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کیا جائے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں