The news is by your side.

Advertisement

کورونا وائرس کے باوجود بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا گیا ہے، علی زیدی

کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی مشکل صورتحال کے باوجود بھی ملکی بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر کہی، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی وفاقی وزیر نے وزارت کے معاملات خصوصاً کورونا وائرس کی صورتحال اور اس دوران بندرگاہوں و دیگر منسلک معاملات کے حوالے سے مختلف اقدامات پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔

اس حوالے سے علی حیدر زیدی نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر بندرگاہوں میں جہازوں کے زیادہ دیر ٹھہرنے کی صورت میں پڑنے والے ہرجانے (ڈیمرج) کو معاف کرنے کی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کرلی گئی ہے.

ای سی سی سے منظوری کے بعد کابینہ سے اس فیصلے کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی، یہ رعایت31مئی تک فراہم کرنے کی سفارش منظور کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی مشکل صورتحال کے باوجود بھی ملکی بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا گیا ہے جبکہ خطے کی دیگر بڑی بندرگاہیں اس دوران بندش کا شکار رہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں