تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

لاہور کے نوجوان نے کورونا حفاظتی لباس انتہائی کم قیمت پر تیار کرلیا، ویڈیو دیکھیں

کراچی : لاہور کے نوجوان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی لباس حیرت ناگیز طور پر انتہائی کم قیمت میں بنا لیا، ہزاروں مالیت کا سوٹ صرف 189روپے میں دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نوجوان عمر حسین نے حفاظتی لباس کا مسئلہ آسانی سے حل کرلیا ہے انہوں نے بہت کم لاگت میں سوٹ تیار کرکے ڈاکٹروں کی مشکل آسان کردی ہے۔

کم از کم تین ہزار روپے میں ملنے والے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سوٹ کی اصل قیمت صرف 189 روپے رکھی گئی ہے، یہ حفاظتی کٹ باآسانی ایک گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے، اس سلسے میں انہوں نے اسٹچ سیو نامی سلائی مہم شروع کی ہے جس کے تحت اب تک ہزاروں سوٹس تیار کیے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے عمر حسین نے بتایا کہ کوئی بھی ڈاکٹر اپنا پی ایم ڈی سی کارڈ دکھا کر یہ لباس حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ کچھ لوگ ناجائز منافع خوری کررہے ہیں لیکن ہم صرف اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے یہ کام کررہے ہیں۔

عمر حسین کا مزید کہنا تھا کہ تین دن کے دوران 1500سے زائد ڈاکٹرز اب تک ہم سے یہ کٹ خرید کر لے جاچکے ہیں، اور یومیہ ڈھائی سے تین ہزار سوٹ تیار کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -