تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی حکومت ویزے کب جاری کرے گی؟ اہم خبر آگئی

ریاض : سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سیاحتی ویزوں کا اجرا اگلے سال 2021 کے آغاز سے کیا جائے گا، کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ بہت متاثر ہوا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے حفاظتی تدابیر کے تحت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سیاحتی ویزوں کا اجرا معطل کر دیا تھا جسے آئندہ سال بحال کیا جائے گا۔

احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عالمی وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، اگر صورتحال میں اسی طرح بہتری ہوتی رہی تو امید ہے کہ آئندہ سال کے آغاز میں سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کر دیں گے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر سیاحت نے بتایا ہے کہ اگر اس اثنا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے یا خاتمے کی ویکسین آتی ہے تو یا کوئی مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو ممکنہ طور پر رواں سال سے ہی ویزے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

الخطیب نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ بہت متاثر ہوا ہے۔ رواں سال کے اختتام تک 35 تا 40 فیصد خسارے کا امکان ہے تاہم موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران اندرون ملک سیاحت میں اضافہ ہوا ہے جس سے اس خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ستمبر 2019 میں غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی ویزوں کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد49ممالک سے آنے والے سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی طرف سے بیرون ملک تعطیلات گزارنے کے بجائے اندرون ملک سیاحت میں زبردست اضافہ توقعات سے کہیں زیادہ تھا۔

Comments

- Advertisement -