تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا وائرس: سعودی حکومت کی غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایت

ریاض: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سعودی حکومت نے مقامی اور غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو ویکسینیشن کی ہدایت کی اور یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے ایسے افراد جلد صحت یاب ہورہے ہیں جو ویکسین لیے ہوئے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ویکسین یافتہ افراد کے مرض مبتلا ہونے کے بعد ان کی صحت یابی کا دورانیہ 7 دن ہوتا ہے اور جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی انہیں صحت یابی میں دس دن لگتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد امیون اور غیرامیون افراد کی صحت حالت ’توکلنا ایپ‘ پر پہلی فرصت میں دی جارہی ہے۔

سعودی عرب: غیرملکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی، جلد بڑا اعلان متوقع

یہ بھی کہنا تھا کہ تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ویکسین کی خوراکیں مکمل کرلیں تاکہ وائرس سے پاک ماحول بنایا جاسکے۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکے ہوتے ہیں وہ اگر خدانخواستہ وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں تو انہیں مرض سے ہونے والی تکلیف ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے جو ویکسین یافتہ نہیں ہوتے۔

Comments

- Advertisement -