تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا وائرس: سعودی طلبہ کا ووہان سٹی سے انخلاء

بیجنگ/ریاض : سعودی عرب نے مہلک وائرس کی آماجگاہ ووہان شہر سے اپنے دس طلبہ کو بحفاظت نکال کر سعودی عرب منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوریا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 106 تک جاپہنچی ہے جبکہ چینی حکام نے ووہان شہر کا ملک کے دیگر حصّوں سے رابطہ منقطع کردیا، جس کے بعد کسی کا بھی ووہان سٹی سے باہر یا اندر جانے پر پابندی ہے۔

چین میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ترکی الماضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا چینی شہر ووہان سے اپنے 10 طلبہ کو نکال کر سعودی عرب روانہ کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وویان شہر میں مقیم سعودی طلبہ سے کلچرل اتاشی کے ذریعے رابطہ قائم کیا تھا اور انہیں ووہان سے نکالنے کےلیے قانونی کارروائی کی۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ چین میں ہمارے آٹھ سو شہری مقیم ہیں جن کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، ہم ترجیحی بنیادوں پر بچوں اور عورتوں کو نکال رہے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے چین میں مقیم اپنے شہریوں کو جلد از جلد چین چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی ہیں حتیٰ کہ ہانگ کانگ میں مقیم سعودی شہری کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی ہانگ کانگ سے نکلنے کےلیے سفارت خانے سے رابطہ کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے چین میں مقیم اپنے شہریوں اور قونصلر عملے کو فوری طور پر چین سے نکلنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جبکہ اپنے شہریوں کے لیے امریکا خصوصی پرواز کا بھی انتظام کیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت صحت اعلان کرچکی ہے کہ مملکت میں ابھی تک چین والے کرونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ پر نہیں آیا۔

سعودی عرب میں تمام ایئر پورٹس پر ‘نئے کرونا’ وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -