تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کورونا وائرس : اسپین میں 24گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ قائم

اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 838 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جو اس ملک کے لیے ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے، جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 5 ہزار 696 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 838 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جو اس ملک کے لیے ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔ گزشتہ روز بھی آٹھ سو سے زائد ہسپانوی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

اتوار کے روز تک اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6,528 ہو گئی ہے۔ اسی دوران اسپین میں چھ ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کووڈ انیس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78,797 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 31,771 ہو چکی ہے، جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد نہایت تیزی سے بڑھ کر 678,910 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف کئی ممالک میں یہ وائرس حیران کن طور پر بہت زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا، جن میں سے اٹلی سرفہرست ہے، جہاں وائرس سے 10,023 افراد جانیں کھو چکے ہیں، جب کہ مریضوں کی تعداد 92 ہزار 472 ہے۔

دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک دم اضافہ ہوا، اور تعداد 6,528 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 78,797 ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -