The news is by your side.

Advertisement

کورونا وائرس؛ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 38ملین روپےعطیہ کرنےکا اعلان

لاہور: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ضرورت مندوں کی مالی مدد اور وبا سے نمٹنے کے لیے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 38 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے38 ملین روپے عطیہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کمپنی19ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائےگی جب کہ حفاظتی و طبی آلات کی مدمیں این ڈی ایم اےکو19ملین روپے دیےجائیں گے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اور لاک ڈاؤن کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ قائم کر چکے ہیں جس میں دنیا بھر میں مقیم اوور سیز پاکستانی سمیت اہم اداروں، شخصیات اور عوام کی جانب سے عطیات جمع کروائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کی کورونا کے خلاف قومی مہم میں اے آر وائی بھی شانہ بشانہ ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال 20ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 20 ہزار طبی سوٹ آرڈر کیے ہیں جو کہ میڈ ان پاکستان ہیں اور حکومت کے تصدیق شدہ ہیں،اور جلد ہی اس جنگ کے ہر اول دستے یعنی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو فراہم کردئیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس متاثرین کے لیے اے آ ر وائی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے اور یہ فنڈز ایک مربوط طریقہ سے اس مشن کے لئے استعمال ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں