تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار انسانوں کی جان لے لی

کراچی : کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ اسّی ہزار سے تجاوز کرگئی۔

چین سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں کرونا کے خوف سے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 615 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ متاثر امریکا کو کیا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 28 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کی جانیں نگلیں ہیں اتنی ہی تیزی سے اسپین کو بھی اپنا نشانہ بنایا جہاں اب تک 18 ہزار 812 افراد کی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں مہلک ترین وائرس نے 21 ہزار 645 افراد کو ہلاک کیا جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکا ہے۔

فرانس میں وائرس نے 13 ہزار 167 جانیں لیں اور 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 12 ہزار 868 اور مریضوں کی تعداد 98 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس 4777 افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ 76 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 3342 افراد ہلاک جبکہ 28 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 3804 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 4440 ہلاکتیں اور 35 ہزار سے زائد متاثر، سوئٹزرلینڈ میں 1239 اور ترکی میں 1518 انسانی جانیں لیں جبکہ 69 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 1760، سوئیڈن میں 1203، پرتگال میں 599، کینیڈا میں 1010، انڈونیشیا میں 469، سعودی عرب میں 79، نیدرلینڈز میں 3134 افراد ہلاک 28 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 422 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -