تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا وائرس، سلطنت عمان نے اہم فیصلہ کرلیا

مسقط: سلطنت عمان نے پورے ملک میں تمام دکانیں، ریستوران اور تجارتی سرگرمیاں رات 8 سے صبح 5 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان نے فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر کیا ہے، فیصلے پر عملدرآمد جمعرات 4 مارچ سے ہفتہ 20 مارچ کی صبح تک ہوگا۔

عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ بندش کا فیصلہ ریستورانوں، قہوہ خانوں، ہوم ڈیلیوری سروس پر بھی لاگو ہوگا، پابندی سے پیٹرول پمپس، اسپتال، ہیلتھ سینٹرز اور نجی فارمیسیاں مستثنیٰ ہوں گی۔

سلطنت عمان نے دوسرا فیصلہ یہ کیا ہے کہ اتوار 7 مارچ سے جمعرات 11 مارچ تک تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیم آن لائن ہوگی۔

عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک میں کورونا وبا کی صورت حال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کے لیے فیصلے نئی صورت حال کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق ان دنوں ملکی و بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور موجودہ مرحلہ نازک ہے۔

عمانی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں، فیملی کے تمام افراد وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کریں، تقریبات اور اجتماعات منعقد نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -