تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا وائرس کےمہلک وار، ہلاکتوں میں اضافہ، نئے کیسز بھی رپورٹ

بیجنگ:  کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد چار ہزار 993 تک پہنچ گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا تاحال بے قابو ہے جس نے آج بھی کئی افراد کو متاثر کیا اور متعدد کی زندگیوں کا چراغ بجھا دیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار نو سو ترانوے کے قریب پہنچ گئی جبکہ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ

چین کے بعد وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی، علاوہ ازیں ایران میں چار سو انتیس ، امریکا، برطانیہ، بھارت اور اسپین میں بھی اموات سامنے آئیں۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں کام کرنے والے شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ترکی نے دوسرے کیس کی تصدیق کردی، سعودی عرب میں کرونا کے سترہ نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد باسٹھ تک پہنچ گئی۔

کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کو بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد جسٹس ٹروڈو نے خود کو قرنطینہ کرلیا، امریکی صدر ٹرمپ نےرواں سال ٹوکیواولمپکس ملتوی کرنےکامشورہ دےدیا۔

حفاظتی اقدامات

نیپال نےماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےکیلئےآنےوالےکوہ پیماؤں پر پابندی لگادی،یونان میں اسکولز،سینما گھر،جم بند کردئیےگئے۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اسکولزاکتیس مارچ تک بندکردئیے گئے۔چین میں کورونا وائرس کا زورٹوٹناشروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، حاملہ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Comments

- Advertisement -