تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا کے وار جاری، مزید 673 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید چھ سو تہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح تین اعشاریہ پچیس فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بیس ہزار سات سو پینتیس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھ سو تہتر افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی ایک سو انہتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک تیس ہزار پانچ سو پانچ کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 58 ہزار 657 ہو چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -