The news is by your side.

Advertisement

کرونا کے حالات اب تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں: وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، کرونا کے حالات اب تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی سے گلگت بلتستان کے چیمبرآف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر کرونا صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے وبا پر قابوپانے اور معیشت کا پہیہ رواں رکھنے کی حکمت عملی کی تعریف کی۔ وفد نے وزیرخارجہ کو کرونا کے باعث نقصان اور کاروباری مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ دیگر چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے، ہمیں تاجربرادری کی مشکلات کابخوبی اندازہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں