تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا کی بگڑتی صورتحال پر سنیل شیٹی بھارتی سیاست دانوں پر برہم

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال پر سیاست دانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار سنیل شیٹی نے بھارتی سیاست دانوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے لیکن حکمران صرف پانچ سال کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت ہی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں، ہمارے سیاست دانوں نے ہمیں اسپتالوں کے بستر، آکسیجن سمیت تمام بنیادی چیزوں کےلیے رسوا کروایا۔

بالی ووڈ اداکار نے نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انتخابات سے متعلق کہا کہ بھارتی عوام الیکشن میں ایسے سیاست دانوں کو اپنا ووٹ دیں جو آپ کے اور معاشرے کےلیے اچھا کام کررہے ہیں۔

سنیل شیٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں لیکن ان کے دلوں میں عوام کا درد ہو۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنی گفتگو کے دوران بھارتی عوام سے کرونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی بھی اپیل کی۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار لاکھ چودہ ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 3915 کرونا مریض زندگی کی بازیاں ہار گئے۔

Comments

- Advertisement -