تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کورونا کی بگڑتی صورتحال، چین کی بھارت کو مدد کی پیشکش

بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر چین نے مدد کی پیشکش کر دی۔

بھارت کورونا کا گڑھ بن گیا، گزشتہ روز 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد کوروناکیسز اور 2104 اموات رپورٹ ‏ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا کے یہ ریکارڈ کیسز ہیں اور مسلسل کئی دنوں سے دو لاکھ سے زائد ‏کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

دارالحکومت دلی سمیت کئی ریاستوں میں کورونا کی بدترین صورتحال ہے، آکسیجن کی کمی کے ‏باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بھارت میں تیزی سے پھیلتی وبا اور جانی نقصان پر چین نے مدد کی پیش کش کی ہے۔ ترجمان ‏وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کو تیزی سے پھیلنے والی وبا سے بچانے کے لیے ضرورت وسائل اور ‏معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

بھارت میں وبا پرقابوپانےکے اہم وسائل کی عدم دستیابی کی اطلاعات ہیں، ایسے میں چین ہر ‏ممکن مدد کرنے کو تیار ہے، کورونا وائرس مشترکہ دشمن ہے اور عالمی برادری کو مل ‏کراسکےخلاف لڑناہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں حالیہ سنگین صورتحال اور انسداد کورونا کے وسائل کی عارضی کمی ‏کو چین مسلسل دیکھ رہا ہے ہم چین کی معاونت اور مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -