The news is by your side.

Advertisement

کورونا کی بگڑتی صورت حال، سخت اقدامات کا عندیہ، مکمل لاک ڈاؤن لگ رہا ہے؟

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے خبردار کیا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں رش سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو صورت حال سخت اقدامات کی طرف جا سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مکمل لاک ڈاؤن لگے گا یا دیگر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں دوران خطاب ایس اوپیز پر عمل درآمد کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے، احتیاط کریں، اموات کی شرح میں اضافہ تشویش ناک صورت حال اختیار کر چکا ہے، صرف ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، کورونا کی وجہ سے اجتماعات سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

کرونا وبا: ایک دن میں 118 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو اٹھارہ مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 7 لاکھ 95 ہزار 627 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں