تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کورونا کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت نتائج پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امرتسلی بخش ہےکہ کورونا کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔

وزیراعظم کواسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کےمثبت نتائج پربریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں اسپتالوں میں موجود اور درکار سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عیداور محرم میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنےکی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 30شہروں میں227مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیاہے اور اب تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت نتائج برآمدہوئےہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی مؤثر رہی ہے اور کورونا کیسز میں کمی کی بدولت اسپتالوں پرپڑنےوالابوجھ کم ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت نتائج پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ امرتسلی بخش ہےکہ کورونا کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے۔

وزیراعظم نے این سی اوسی اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں منعقدکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکا پھیلاؤ مزیدکم کرنےکیلئے انتظامی اقدامات کو مؤثر بنانا ہوگا، صوبائی حکومتوں اورانتظامیہ کیساتھ تعاون کومزیدمؤثربنایاجائے جب کہ عیدپرحفاظتی اقدامات اورایس اوپیزپرسختی سےعمل کرایاجائے۔

Comments

- Advertisement -