تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1 ہزار 261 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے وبائی صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1261 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 17 اموات ہوئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کووڈ19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 968 ہوگئی اور اب تک 7 ہزار 488 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

کوروناویکسینیشن سے متعلق سعودی حکومت کی اہم وضاحت

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 922 مریضوں نے کورونا کو شکست بھی دی۔ مملکت میں اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 782 مریض مہلک وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز سب سے زیادہ سعودی شہری مکہ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 401 ہے۔

اسی طرح دارالحکومت ریاض میں 304 افراد وبا کا شکار ہوئے۔ کورونا نے مدینے میں 84 افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ مملکت میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 698 ہے۔ ایک ہزار 580 کورونا کے یشویش ناک مریضوں کا انتہائی نگہداشت وارڈ میں علاج جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -