تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 1256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1155 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 14 کورونا مریض ہلاک ہوئے۔ مملکت میں وبا کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 949 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا سے اب تک اموات کی تعداد 8155 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 4 لاکھ 97 ہزار 965 مریض وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ نئے کیسز دارالحکومت ریاض سے رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح سعودی شہر مکہ اور عسیر سے بھی کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز 10 ہزار 829 ہے جن میں سے 1385 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -