تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورتحال

ترجمان سعودی وزارت صحت نے مملکت میں کورونا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے ‏کہ 24 گھنٹے میں353 نئے کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ ‏‏76ہزار 21 ہو گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے 5مریضوں انتقال کرگئے، انتقال کرنیوالے ‏مریضوں کی کل تعداد6ہزار475ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کوروناکے280مریض صحتیاب ہوئے جن کی تعداد بڑھ کر ‏‏3لاکھ 67ہزار 15ہو گئی۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 2ہزار 521 ہے جب کہ ‏‏483مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جدہ محکمہ صحت کے مطابق اگر ڈاکٹر یا طبی عملہ مریض کی زبان نہیں جانتا تو ایسی صورت میں بیمار شخص اسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کرسکتا ہے کہ اسے مرتجم فراہم کیا جائے تاکہ وہ متاثرہ شخص کا مرض بتا سکے۔

محمکے نے بتایا کہ ترجمہ کرنے والا فرد نہ ملے تو مریض طبی عملہ تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتا ہے، جبکہ بیمار شخص کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ ڈاکٹرز اور طبے عملے کی قابلیت کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -