The news is by your side.

Advertisement

بھارت میں کرونا کی ابتر صورتحال: امیتابھ بچن کی عالمی سطح پر امداد کی اپیل

نئی دہلی : ‘میرا ملک بھارت اس وقت کرونا کی مہلک وبا سے لڑرہا ہے’ امیتابھ بچن نے عالمی سظح پر امداد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں شہری متاثر اور ہزاروں کی ہلاک ہورہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر بھارتی شہریوں کی سڑک پر آکسیجن کی قلت کے باعث تڑپ تڑپ کر مرنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے، اس صورتحال سے بھارت کو نکالنے کےلیے بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے گلوبل سیٹزیز نے مدد مانگی ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ ‘بھارت اس وقت کرونا کی دوسری لہر سے لڑرہا ہے’ میں گلوبل سٹزیز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی حکومتوں اور دوا ساز کمپنیوں سے بھارت کی امداد کےلیے بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ ہر کوشش نظر آتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ ‘ایک آسان راستے کے ساتھ پوری دنیا ہلا سکتے ہیں’۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین لاکھ 66 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جب کہ 3769 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں