پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کورونا کی تیسری لہر، گاڑیاں رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایکسائز آفس نے کوروناوائرس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں عوام کے لیے اہم سہولت فراہم کردی، شہری عملے کو اب گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایکسائز آفس اسلام آباد نے اہم اقدامات اٹھائے۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گھر جا کر سہولتیں فراہم کریں گے، آن لائن اپائنمٹمنٹ حاصل کی جاسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی رجسٹر یشن کے لیے بھی آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کرنی ہوگی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ شہری عملے کو گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کارڈ صرف سہ پہر 3سے شام 7بجے تک دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر بے قابو ہے۔ اسی تناظر میں مختلف شعبے وبا سے بچنے کے لیے بڑے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کئی محکموں نے اپنی سرگرمیاں آن لائن شروع کردی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں