تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کورونا کے شکار کھلاڑی کا بیان سامنے آگیا

کورونا کے شکار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے کہا ہے کہ ‏خیریت دریافت کرنے پر تمام لوگوں کاشکر گزار ہوں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد احمد نے لکھا کہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، کوروناسےخودبھی محفوظ ‏رہیں، دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ ‏کےپاکستانی نژاد آسٹریلوی اسپنر فواد احمدکے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث تاخیر کا شکار ‏ہوگیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچیں گی، تمام ‏کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے آج ہونے ‏والے میچ میں شریک ایک ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ کھلاڑی میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر ‏اس کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ ‏منفی آئی ہے جب کہ دوسری ٹیم میں شامل اسکواڈ ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -