بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

کرونا کے وار جاری! ایک روز میں مزید 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بے قابو ہوتی جارہی ہے، ایک روز کے دوران ملک بھر میں مزید 100 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 افراد کرونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 100 رہی جبکہ کرونا میں مبتلا ہوکر انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی۔

ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران 54 ہزار 948 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 5 ہزار 139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اب ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 710,829 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ مثبت آنے کی شرح 10.47 فیصد رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں