تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کوروناپابندیاں: سعودی حکومت نے بڑی رعایت دے دی

ریاض: سعودی حکومت نے 18 سال سے کم عمر افراد کو بغیر ویکسین کے شاپنگ مالز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 1 یکم اگست کے بعد ایسے افراد جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی انہیں تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور دیگر متعلقہ مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم 18 سال سے کم عمر افراد کو رعایت دی گئی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے 18 سال سے کم عمر افراد مالز جا سکیں گے۔

سعودی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد پر ویکسینیشن کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور ان پر بھی جنہیں کسی منفی ردعمل کا خطرہ ہو۔

حکومت نے اپیل کی ہےکہ دکانوں اور تجارتی اداروں میں داخلے کے لیے تمام افراد ویکسین لگوالیں۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ یکم اگست سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ایسے اداروں تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مملکت بھر میں کوروناویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث عوام کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کے عمل کا حصہ بن رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -