تازہ ترین

کرونا وائرس: فرانس میں ایک روز 1355 ریکارڈ ہلاکتیں، شہری خوفزدہ

پیرس : ہلاکت خیز کوویڈ 19 وائرس فرانس میں ایک روز میں 1355 افراد کی جانیں نگل گیا، جبکہ مزید اکیس سو سولہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاوہ برطانیہ میں بھی گزشتہ روز 569 افراد کرونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تھے، وبائی مرض نے برطانیہ، امریکا سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ 1355 فرانسیسی شہریوں کی مزید ہلاکت کے بعد فرانس میں اموات کی مجموعی تعداد 5387 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2116 افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس میں مبتلا 6 ہزار 399 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم ابھی تک بار ہزار 428 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے اٹلی میں سب سے زیادہ انسانی جانوں کا نقصان کیا ہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 900 سے زائد ہوچکی ہے۔

کرونا سے یورپ، امریکا میں تباہی، اموات 53 ہزار 218 ہو گئیں

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 107 ہوگئی ہے اور اموات 53 ہزار 251 تک پہنچ چکی ہے جبکہ شفا پانے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 373 ہوگئی اور وائرس سے 6 ہزار 95 افراد ہلاک ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -