تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کوروناوائرس: سعودی عرب میں بڑی تبدیلی

ریاض: عالمی کورونا وبا نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب کا بھی نظام زندگی بدل کر رکھ دیا ہے اور اب مملکت میں ایک اور نئی تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سرمایہ کار عمارتوں کے اندرونی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہوا دار جگہ اور کھلے مقامات پر کوروناوائرس کے پھیلنے کی شرح گر جاتی ہے اسی سبب سرمایہ کار عمارتوں کے اندرونی ہوا کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سعودی عرب میں ہونے والے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2 تہائی سے زیادہ بلڈنگ مینیجرز اندرونی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور صحت مند عمارت کے دیگر حل میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سروے کے تحت مملکت میں 81 فیصد مینیجرز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا نے انہیں اس امر پر غور کرنے پر مجبور کیا کہ اب ہمیں عمارتوں میں تبدیلی کرنی چاہیے۔

مہلک وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی ڈیجیٹل سروس کا فروغ ہوا، عمارتوں کے حوالے سے سرمایہ کار اب نئی منصوبہ بندی پر غور کررہے ہیں جبکہ تیار کی گئی بلڈنز میں تبدیلیاں زیر غور ہیں۔

Comments

- Advertisement -