The news is by your side.

Advertisement

کوروناوائرس: بڑے نقصان کا اشارہ!

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2020میں ایشیائی خطے کی معیشت چند فیصد سکڑ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی شدت میں کمی آنے سے آئندہ سال مثبت رہے گا، معاشی بحالی کے باعث شرح نمو بڑھے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2021میں ایشیائی ممالک کی معاشی نمو6.8فیصد رہے گی۔

اے ڈی بی نے بتایا کہ ایشیائی خطے میں چین اور بھارت کی معاشی بحالی سے گروتھ میں اضافہ ہوگا، پاکستان میں حکومتی ہنگامی ریلیف پیکیج کے باعث معاشی بحالی جاری ہے۔

پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں گروتھ آئی۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے آغاز نے عالمی معیشت کا پہیہ جام کردیا تھا، تاہم اب تجارتی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہیں، معاشی تجزیہ کاروں نے آئندہ سال کو معشیت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں