تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے، اٹلی کے بعد امریکی ماہر صحت کا دعویٰ

واشنگٹن: اٹلی کے بعد امریکی ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے اور اس کی شدت میں کمی آتی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پٹسبرگ میڈیکل سینٹرز کے ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس اس قدر خطرناک نہیں رہا اور اس کے اثرات میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

ڈاکٹر ڈونلڈ ہیلی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس اب اپنی طاقت کھو چکا ہے اور اس سے ہونے والی بیماری اور پھیلنے کی صلاحیت ویسی نہیں رہی جیسی وبا کے ابتدائی دنوں میں تھی۔

ڈاکٹر ہیلی کا کہنا تھا کہ وائرس تبدیل ہوسکتا ہے کچھ نمونے بتاتے ہیں کہ وائرس کی قوت کم ہوگئی ہے، مارچ سے لے کر اب تک 500 سے زیادہ کرونا وائرس کے مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا ہے اور حالیہ ہفتوں میں کم مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیسٹوں میں سے صرف 0.2 فیصد کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلی کے ایک سینئر ڈاکٹر البرٹو زنگریلو نے دعویٰ کیا تھا کہ نیا کورونا وائرس اپنی تباہ کاریوں کے بعد آہستہ آہستہ اپنی طاقت کھوتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ مئی میں نئے انفیکشن اور اموات میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے اور برصغیر کے ممالک میں کہیں بھی لاک ڈاون کی سخت ترین پابندیوں کو ختم نہیں کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر البرٹو کا کہنا تھا کہ کچھ ماہرین کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے امکان کے بارے میں بھی خطرے سے آگاہ کررہے ہیں اس حوالے سے سیاستدانوں کو بھی نئی حقیقت کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -