تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس: سعودی عرب میں مختلف زبانوں میں آگاہی مہم شروع

ریاض : سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا سے مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بچانے کےلیے پانچ زبانوں میں آگہی مہم کا آغاز کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا نے وبائی صورت میں ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، انہیں متاثرہ ممالک میں ایک سعودی عرب بھی ہے جہاں اس وبا کے 238 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس نے سعودی عرب میں سر اٹھانا شروع کیا تو حکومت نے بھی خاطر خواہ اقدامات اٹھانا شروع کردئیے تاکہ شہریوں اور غیرملکیوں کو وائرس سے بچایا جاسکے۔

سعودی حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے پر پابندی لگارکھی ہے لیکن پھر دونوں مقدس مقامات زائرین کےلیے کھلے ہوئے ہیں۔

اسی لیے حکومت نے زائرین کےلیے آگہی کا خصوصی انتظام کیا ہے جس کے تحت انگریزی، اردو، فارسی، ملاوی اور فرانسیسی زبانوں میں کرونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

کرونا وائرس: سعودی جیلوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد شروع

جنرل پریذیڈنسی کے ماتحت ترجمہ و لسانیات کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر وسام مقادمی کا کہنا تھا کہ اپنے تمام وسائل زائرین میں دینی و سماجی و شہری آگاہی کےلیے وقف کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -