بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

کورونا میں مبتلا ضعیف خاتون نے اپنی جان دے کر نوجوان کی زندگی بچا لی

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: کورونا وائرس سے متاثرہ 90 سالہ ضعیف خاتون نے نوجوان کی جان بچانے کے لیے اپنا وینٹی لیٹر دے دیا اور خود جان کی بازی ہار گئی۔

جان لیوا کورونا وائرس کے سبب بستر مرگ پر موجود ضعیف خاتون نے وینٹی لیٹر نوجوان کو دے کر انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی اور اس عمل نے ضعیف العمر خاتون کو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد معمر خاتون کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس پر ڈاکٹرز نے جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر مہیا کیا تاہم خاتون نے لینے سے انکار کردیا۔

معمر خاتون نے کہا کہ وہ اچھی زندگی گزار چکی ہیں اور مجھے مصنوعی تنفس کی ضرورت نہیں لہذا یہ وینٹی لیٹر نوجوان کو دے دیا جائے تاکہ اس کی قیمتی جان بچ جائے۔

https://twitter.com/NicolasQuenel/status/1243480409121447936?s=20

ڈاکٹرز نے معمر خاتون کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے نوجوان کو وینٹی لیٹر پر رکھ دیا اور کچھ وقت بعد ضعیف خاتون کی سانسیں رک گئیں۔

معمر خاتون نے اپنی جان پر نوجوان کی زندگی کو ترجیح دی اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں