تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، مزید 108 بچے مہلک وائرس کا شکار

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں مزید بچے مہلک وائرس کا شکار ہوگئے، ایک دن میں 108 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے بچوں کو نشانے پر لےلیا، اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 10 سال تک کے 108 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ڈی ایچ او آفس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں10 سال تک کے 5 ہزار 726 بچوں ، 11 تا 20 عمر کے 5 ہزار 343 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، ہیں جبکہ 21 تا 30 سال کے 11 ہزار 734 افراد اور 31 تا 45 سال کے 16 ہزار 429 افراد کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق 46 تا60 سال کے 11074 افراد ، 61 تا 80 سال کے 5913 افراد اور 81 سال سے زائد کے 539 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

گذشتہ روز بھی اسلام آباد میں ایک دن میں 121 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، جس کے بعد اسلام آباد میں مجموعی طور پر اب تک دس سال تک کے پانچ ہزار چھ سو سے زائد بچے کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

چلڈرن اسپتال لاہورمیں آٹھ بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد کورونا وارڈ میں داخل بچوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ، بچوں کی عمر دو سال سے دس سال کے درمیان ہے ۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر دس سال کی عمر کے بیس ہزارسے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

خیال رہے خیبرپختونخوا میں 25 فیصد بچوں کے کرونا سے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بچوں میں کرونا اینٹی باڈیز پائے گئے۔

Comments

- Advertisement -