کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 79 اور 3 روز کے دوران 597 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 3 روز کے دوران 597 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 92 ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 145 ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا 13 ہزار 547 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے میں فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 1400 ہے۔
بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 353 ہے۔
ملک میں 2 لاکھ 96 ہزار 22 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی ہیں۔