تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پختونخواہ میں کرونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس عرصے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔ صوبے میں فعال کرونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 551 ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق پختونخواہ میں اس وقت 1 ہزار 46 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز 27 اضلاع میں کرونا وائرس کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد یا اس سے کم ریکارڈ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پختونخواہ سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ 19 سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 680 ہوچکی ہے۔

اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -