تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 499 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 162 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 148 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 619 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 47 ہزار 301 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 83 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد رہی، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 528 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -