تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا وائرس: نئی دہلی میں ایک روز کے اندر 40 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ لاکھوں کی تعداد میں نئے کیسز بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 35 ہزار 685 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 182 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 70 لاکھ 14 ہزار 953 ہے، ان میں سے 60 ہزار 529 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 1 لاکھ 12 ہزار 550 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار 239 اموات ہوچکی ہیں۔

اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 65 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 8 ہزار 141 ہے۔ امریکا میں زیر علاج 14 ہزار 578 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 38 لاکھ 46 ہزار 95 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 1 دن میں ریکارڈ 95 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صرف دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 44 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک ملک بھر میں 75 ہزار 91 افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 سو سے زائد اموات ہوئیں۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 989 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 71 ہزار 783 ہوچکی ہے۔

برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 653 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 41 لاکھ 99 ہزار 332 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پابندیاں سخت کی جارہی ہیں جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نئے کیسز کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -