تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد بھی 2 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 44 ہزار 152 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 577 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 72 لاکھ 6 ہزار 983 ہے، ان میں سے 60 ہزار 885 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 592 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 98 ہزار 128 اموات ہوچکی ہیں۔

اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 66 لاکھ 76 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 28 ہزار 119 ہے۔ امریکا میں زیر علاج 14 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 39 لاکھ 50 ہزار 354 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 94 ہزار کیسز رپورٹ اور 11 سو سے زائد اموات ہوئیں۔

ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 78 ہزار 614 افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 73 ہزار 147 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 2 ہزار 595 ہوچکی ہے۔

برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 274 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 43 لاکھ 15 ہزار 858 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -