تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کوروناوائرس: چین نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

بیجنگ: چین نے کوروناوائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کے لیے محض 5 دن میں ڈیڑھ ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین نے کورونا کے آغاز کے بعد سخت حکمت عملی سے وبا پر قابو پالیا تھا لیکن گزشتہ سال دسمبر سے نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے چینی شہر نانگونگ میں محض پانچ دن کے اندر اسپتال تعمیر کرلیا گیا جہاں مریضوں کی دیکھ بھال جاری ہے۔

— اے پی فوٹو

رپورٹ کے مطابق 16 جنوری کو نانگونگ میں اس اسپتال کی تعمیر کو 5 دن میں مکمل کیا گیا۔ یہ اسپتال اِس شہر میں ساڑھے 6 ہزار بستروں پر مشتمل 6 ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔

چینی صوبے ہیبی کے صدر مقام شیجیاژوانگ میں کووڈ 19 کے 645 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ وہاں بھی 3 ہزار بستروں کے ایک اسپتال کو تعمیر کیا جارہا ہے، ممکنہ طور پر یہ بھی ایک ہفتے میں تیار ہوجائے گا۔ حالیہ دنوں چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ووہان میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد اسی طرح اسپتالوں کی برق رفتاری سے تعمیر کی گئی تھی، مگر اس وقت پہلا اسپتال 10 دن میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن ناگونگ میں یہ بہت کم وقت میں تیار ہونے والا اسپتال ہے۔ جبکہ نئی لہر کے پیش نظر حکومت نے اقدامات بھی سخت کردیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -