اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کرونا کے وار جاری، مزید 126 زندگیوں کا چراغ گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہے، عالمی وبا کے باعث مزید 126 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وبا کے باعث ایک سو چھبیس افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک میں کرونا کے باعث انتقال کرجانے والوں کی تعداد 19 ہزار 336 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39ہزار101کروناٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 3ہزار265نئےکیسزسامنےآئے، اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹےمیں کرونا کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح8.35فیصد رہی۔

- Advertisement -

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہے جبکہ 7 لاکھ 71 ہزار 692 افراد کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی نے خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے افراد کی کرونا رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس ضمن میں این سی او سی نے وزارت خارجہ کو خط تحریر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا پاکستان آنے والے مسافروں کی کرونا رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے لوگ نیگٹو کرونا رپورٹس کیساتھ پاکستان آرہےہیں، پاکستانی ایئرپورٹس پر دوبارہ ٹیسٹ کےدوران بعض مسافر کےنتائج مثبت آئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافر قابل اعتبار لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرا کرپاکستان آئیں اور وزارت خارجہ اس ضمن میں اقدامات کو یقینی بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں