The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں کورونا سے مزید52 اموات ، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام اآباد : پاکستان میں 24 گھنٹے میں مزید 52 کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 118کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10ہزار461 اور کیسز کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 تک جاپہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں 52کورونامریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کوروناسےاموات کی تعداد 10ہزار461ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں 2ہزار118کوروناکیسزرپورٹ ہوئے ، جس سے کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 37ہزار 740 جبکہ مجموعی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے 4 لاکھ 44ہزار360مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 35ہزار707 زیرعلاج ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار452 ، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393 ، بلوچستان میں 18 ہزار 254، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 ہوگئی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے دو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں