تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا کی چوتھی لہر کے وار خطرناک، مزید 62 افراد چل بسے

اسلام آباد: عید الاضحٰی پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے اثرات نمایاں ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 تک جاپہنچی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار چھبیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 659 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے کرونا کے بڑھتے کیسز پر 8اگست تک صوبے میں مختلف پابندیوں کانفاذ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے مختلف سیکٹرز کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس میں کچھ شعبوں کو استشنیٰ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی

این سی او سی کے مطابق وفاق کے زیر انتظام سیکٹرز بھی سندھ میں ایس اوپیز کےمطابق کام کرتے رہیں گے، فضائی آپریشن معمول کےمطابق جاری رہے گا، ریلوے70فیصدمسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھےگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاق کے زیرانتظام دفاترمیں عملےکی تعدادکوکم کیاجائے گا، دفاتر آنے والے ملازمین ایس او پیز کے تحت اپنے دفتری امور انجام دیں گے، اسٹاک ایکسچینج اور متعلقہ سروسز معمول کےمطابق کام جاری رکھیں گی۔

Comments

- Advertisement -