تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا قابو میں آنے لگا، مثبت شرح میں مسلسل کمی

اسلام آباد: ملک میں کرونا کے مثبت آنے کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم اموات کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52ہزار427کرونا ٹیسٹ کیےگئے،اس دوران ایک ہزار629نئےکیسز سامنے آئے جبکہ مزید 76 مریض وبا کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسے، جس کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے شکار ہونے والے افراد کی تعداد 21ہزار265ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت آنے کی شرح 3.10 رہی، جبکہ اب تک کرونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9لاکھ 32 ہزار 140 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کرونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ، ہر ضلع میں مرکزی ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسی نیشن سینٹرزکی تعداد میں اضافہ کیاگیاہے اور ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کئےگئے، 24 گھنٹے میں ایک لاکھ68ہزار 7سو افراد نے ویکسین لگوائی، شہری کرونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں، شہری ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -