ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کروناوائرس: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران وبائی مرض کروناوائرس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فیصل بن فرحان السعود کے درمیان ہونی والی ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور کروناوائرس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ مفادات کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ دریں اثنا دنیا بھر میں کروناوائرس سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

قبل ازیں ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس وائرس سے 199 ممالک متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اس وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے، حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے، میڈیکل سہولتوں کی فراہمی میں بتدیج بہتری آ رہی ہے، چین ترجیحی بنیاد پر ہماری مدد کر رہا ہے ان کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعظم کے حکم پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ ہے، مختلف ممالک کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، جن ممالک کے وسائل محدود ہیں عالمی دنیا ان کا قرض ری اسٹرکچر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں